پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں غربت کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر سے غربت کے خاتمے کیلئے مشترکہ حکمت عملی ترتیب دینا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مختلف این جی اوز کی جانب سے سیمینارز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں ماہرین نے غربت کے خاتمے کیلئے تجاویز پیش کیں۔

ایک عالمی ادارہ کی رپورٹ کے مطابق اس کرہ ارض پر غربت کے باعث روزانہ ایک ارب انسان بھوکے سوتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے زیر اہتمام یہ دن دنیا بھر میں 1992ء سے لے کر اب تک ہر سال 17 اکتوبر کو منایا جاتا ہے.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں