سری لنکا کیخلاف تیسرےٹی 20 میچ کیلئے پنجاب حکومت کا ہنگامی اجلاس طلب

سری لنکا کیخلاف تیسرےٹی 20 میچ کیلئے پنجاب حکومت کا ہنگامی اجلاس طلب

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان لاہور میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی کے لیے پنجاب کی کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی اجلاس میں چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی شرکت کریں گے۔پنجاب حکومت نے میچ کے لیے بہتر انتظامات کی ہدایت کر دی۔


تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کیخلاف ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ کیلئے  پنجاب کی کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔ہنجاب حکومت سے سری لنکا کے خلاف میچ کے لیے پہلے سے بہتر انتظامات کی ہدایت کر دی ۔پنجاب حکومت کے مطابق  پی سی بی کے تمام مطالبات پورے کیے جائیں گی  اور  نشتر پارک میں فائیو اسٹار ہوٹل تعمیر کرنے کی تجویز پر بھی غور ہوگا