عمران خان کی جب عدالت میں ضرورت ہو گی، پیش ہو جائیں گے، بابر اعوان

عمران خان کی جب عدالت میں ضرورت ہو گی، پیش ہو جائیں گے، بابر اعوان

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان کی جب عدالت میں ضرورت ہو گی پیش ہو جائیں گے اور اگر وقت پر انصاف نہ ملا تو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا پاکستان کے سارے اثاثے بیچ کر قرضہ لیا جا رہا ہے ایسے لگتا ہے جیسے پاکستان میں لوٹ سیل لگی ہوئی ہے۔ دنیا کے کسے ملک نے ملکی اثاثے بیچ کر قرضہ نہیں لیا لیکن بات یہیں ختم نہیں ہو رہی تیس ارب کے مزید قرضے لینے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے اسحاق ڈار کو نواز شریف کا منشی قرار دیتے ہوئے کہا مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے لیکن یہ لوگ پاکستان کو معاشی طور نا اہل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال جوڈیشل کمپلیکس کے سامنے اُچھلتا ہے دشمن ملک کے سامنے اچھلے تو پتہ چلے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں