سلمان خان نے زبیر خان سے آخر کار معا فی مانگ لی

سلمان خان نے زبیر خان سے آخر کار معا فی مانگ لی

ممبئی:معروف اداکار سلمان خان نے "بگ ساس11 "میں حصہ لینے والے کنٹسٹنٹ کو کتا کہا تھا جس کے بعد اب انہوں نے اپنے انداز میں زبیر خان سے معافی مانگ لی ہے
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے شو کے دوران پورے میڈیا کے سامنے زبیر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پچھلے ہفتے میں نے تمہیں نیشنل ٹی وی پر کتے سے تشبیہ دے کر کتوں کی توہین کی جس پر میں کتوں سے معافی مانگتا ہوں۔


یاد رہے کہ شو کے پہلے ہفتےہی شو کے کنٹنسٹنٹ زبیر خان کو اس کی بد تمیزی کے باعث "وکینڈ کے وار" میں سلمان خان نے سمجھانے کی کوشش کی تو زبیر خان نے اپنی اصلاح کر نے کی بجائے دل برداشتہ ہو کر اپنی تمام ادویات ایک ساتھ کھا لیں جس کے باعث زبیر خان کی حالت غیر ہوگئی اور اس کو فورا اہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
شو سے باہر نکلنے کے بعد نہ صرف زبیر خان نے سلمان خان پر کیس دائر کر دیا ہےبلکہ ان سے معافی کا مطالبہ بھی کیا تھا۔آخر کار سلمان خان نے اپنے انداز میں زبیر خان نے معافی مانگ لی ہے۔