ایس ایس پی تشدد کیس، عمران اور طاہر القادری کو گرفتار کرنے کا حکم

ایس ایس پی تشدد کیس، عمران اور طاہر القادری کو گرفتار کرنے کا حکم

اسلام آباد: ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان اور طاہر القادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔


انسداد دہشت گردی عدالت میں ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو تشدد کیس کی سماعت ہوئی اور انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 2 کے جج شاہ رخ ارجمند نے عمران خان اور طاہر القادری کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ ملزمان جب اور جہاں ملیں انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔

پولیس آج بھی عمران خان اور طاہر القادری کی لاہور اور میانوالی کی جائیدادوں کا ریکارڈ پیش نہ کر سکی تاہم انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پولیس کو ایک مرتبہ پھر جائیدادوں کا ریکارڈ جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے دھرنے کے دوران مظاہرین کو ریڈ زون میں جانے سے روکنے پر ایس ایس پی عصمت اللہ زخمی ہو گئے تھے جس پر اسلام آباد میں عمران خان اور طاہر القادری کیخلاف مقدمہ درج ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں