اب دبئی میں بغیر انٹرنیٹ،وائی فائی راستہ کی تمام معلومات حاصل کی جاسکیں گی

اب دبئی میں بغیر انٹرنیٹ،وائی فائی راستہ کی تمام معلومات حاصل کی جاسکیں گی

دبئی میں راستہ بھولنے کی مشکل ختم ہوگئی ۔ اب اگر موبائل فون پر انٹرنیٹ ہے یا نہیں ،وائی فائی ہے یا نہیں مگر راستہ بغیر انٹرنیٹ کے تلاش کرسکیں گے ۔
دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اپنی موبائل ایپ کو جی پی ایس سسٹم سے منسلک کر دیا ہے جس کی وجہ سے اب وائی فائی کی غیر موجودگی میں بھی آپ اپنا راستہ تلاش کر سکتے ہیں ۔ نئی نویگیشن ایپ سے آپ اپنے مطلوبہ مقام کی سمت معلوم کر سکتے ہیں ۔
دبئی ایپ جس کو ©” مکانی “ ایپ کہا جاتاہے اس نئے سسٹم سے اس کے استعمال میں اضافہ ہو جائے گا۔جی پی ایس سسٹم سے منسلک ہونے کے بعد بھی اس میں ایپ میں فراہم کیے جانے والے تھری ڈی اور ٹو ڈی نقشے بھی کھولے جاسکیں گے ۔ سمارٹ ایپ میں مزید کون سے فیچرز استعمال کیے جاسکیں گے ۔
۔ ٹریفک کی معلومات
۔ پارکنگ فیس جمع کروانا
۔پیڈ پارکنگ ایریا کا پتہ کرنا
۔ ٹاپ اپ
میپ تھری ڈی اور ٹو ڈی
۔ متحدہ عرب امارات کی بڑی عمارتوں کی تصاویر اور جائے مقام کی اطلاع شامل ہیں ۔