ناقص کارکردگی پر احمد شہزاد کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑگئی

ناقص کارکردگی پر احمد شہزاد کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑگئی

ابوظہبی: مسلسل ناقص کارکردگی کے سبب احمد شہزاد کی ٹیم میں جگہ خطرے میں پڑ گئی۔تیسرے ون ڈے میں نوجوان کھلاڑی امام الحق کو ٹیم میں شامل کرنے کاامکان ہے۔احمد شہزاد نے ابوظہبی میں سری لنکا کیخلاف میچ کیلیے میدان میں اترنے سے قبل رواں سال 17کی اوسط سے رنز بنائے.ان میں صرف ایک ففٹی شامل تھی۔اسٹرائیک ریٹ بھی 59 رہا جب کہ گزشتہ 11 اننگز میں انھوں نے 18، 12، 32، 13، 13، 12، 67، 5، 3، 12اور0رنز بنائے۔اوپنر ابوظبی میں ایک بار پھر ناکام ہوئے اور صرف 8تک محدود رہے تاہم سیلفی بوائے کو سوشل میڈیا پر ہدف تنقید بنایا جاتا رہا تو دوسری جانب مبصرین بھی انھیں ٹیم سے ڈراپ کرنے کی صلاح دیتے نظر آئے۔