قد بڑھانے کے آسان گھریلو ٹو ٹکے

قد بڑھانے کے آسان گھریلو ٹو ٹکے

نیویارک: ماہرین نے اپنی تحقیق میں نہ صرف یہ  بتا یا ہے کہ قد بڑھنے کے لیے کوئی خاص عمر نہیں ہوتی  بلکہ یہ بھی بتایا ہے کہ  چند آسان گھریلو ٹو ٹکوں کا استعمال کر کے آپ اپنے قد کو اپنے مطابق کسی بھی عمر کی حد کے بغیر بڑھا سکتے ہیں ۔
اچھی خوراک کا انسانی صحت پر بہت گہرا اثر مرتب ہوتا ہے ۔ انسان کی نشوونما میں خوراک بہت اہم کردار ادا کر تی ہے۔اچھا ناشتہ قد کی نشوونما میں بھی بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اگر اچھا ناشتہ نہ کیا جائے تو نہ صرف صحت بلکہ نشوونما میں بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔


الکوحل، سیگریٹ نوشی اور ڈرگز کا استعمال بھی قد کی نشوونما میں منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ڈرگز کے علاوہ زیادہ کافی کا استعمال بھی قد کی نشوونما میں منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔


اچھا سونا بھی  قد کی نشوونما کے لیےبہت ضروری ہے۔اگر آپ اپنی نیند پوری نہیں کریں گے تو بھی آپ کے صحت پر منفی اثرات مرتب ہونگیں ۔اپنی خوراک میں صحت مند اشیاء کا استعمال کریں ۔ایسی اشیاء زیادہ سے زیادہ لیں جن میں منرلز، وٹامنز، پروٹینز اور کاربوہائیڈریٹس ہوں ساتھ ہی ساتھ  کم سے کم چکنا ئی والی اشیا ء  کااستعمال کریں ۔