سوشل میڈیا میرے بچوں کا پیچھا چھوڑ دے، سچن ٹنڈولکر کی التجا

سوشل میڈیا میرے بچوں کا پیچھا چھوڑ دے، سچن ٹنڈولکر کی التجا

نیو دہلی: سابق بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر نے تنگ آ کر سوشل میڈیا سے اپنے بچوں کیلئے درخواست کر دی۔ سچن ٹنڈولکر نے  درخواست کی ہے کہ وہ ان کے بچوں سارا اور ارجن کا پیچھا چھوڑ دیں۔

0a7669f2d148c642a9db41fb26d9b55b

انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر سے بھی درخواست کی ہے کہ ان کے بیٹے ارجن اور بیٹی سارا کا کوئی بھی اکاﺅنٹ نہیں ہے ان کے نام سے چلنے والے جعلی اکاﺅنٹس بند کر دیے جائیں۔

واضح رہے کہ ان کے بچوں کے حوالے سے کچھ غلط باتیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جن پر ٹنڈولکر کافی فکر مند ہیں اور خاص طور پر یہ افواہ بھی گرم ہے کہ ان کی بیٹی سارا فلموں میں کام کرنا چاہتی ہے مگر اس کی ٹنڈولکر نے تصدیق نہیں کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں