دبئی میں ٹریفک حادثات کی اطلاع اب گاڑیاں خود دیں گی

دبئی میں ٹریفک حادثات کی اطلاع اب گاڑیاں خود دیں گی

دبئی: ٹریفک حاثات میں تاخیر سے طبی امداد کے باعث اموات کی شرح کو کم کرنے کے لیے گاڑیوں کو ایک نئی ٹیکنالوجی سے لیس جارہا ہے کہ جس میں گاڑیاں خودکار طریقے سے حادثات کی اطلاع خود دیں گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کیحکومت ایسے منصوبے پر کام رہی ہے جس میں گاڑیاں خود ہی متعلقہ حکام کو ٹریفک حادثات سے مطلع کرسکیں گی۔

یہ منصوبہ 2019میں مکمل ہو گا جس کے تحت متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے والی ہر گاڑی کو ایمرجنسی کالنگ سسٹم سے لیس کیا جائے گا۔ٹیلی کام ریگولیٹری اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کالنگ سسٹم خودکار طریقے سے کام کرے گا جو کسی بھی حادثے کی اطلاع پولیس اور امدادی اداروں کو دے گا۔

اس نظام سے حادثات کی اطلاع پر فوری ردعمل دیا جائے گا جو کہ زندگیاں بچانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ دوسال کے بعد مملکت میں چلنے والی ہر نئی گاڑی میں یہ جدید نظام موجود ہوگا البتہ سڑکوں پر آنے والی پرانی گاڑیوں اور موٹرسائیکل میں اس نظام کی تنصیب شہریوں کی اپنی صوابدید پرہے۔