افغانستان،خودکش حملہ پولیس چیف سمیت 20افراد ہلاک

افغانستان،خودکش حملہ پولیس چیف سمیت 20افراد ہلاک

کابل: افغانستاں میں پولیس ہیڈ کواٹر پر خودکش حملہ کیا گیا جس کے نتیجے بیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں اور ایک سو پچاس افراد زخمی بھی ہوگے ہیں، ذرائع کے مطابق پہلے ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی پولیس ہیڈ کوارٹر سے ٹکرادی جس کے بعد حملہ آوروں نے فائرنگ کرتے ہوئے عمارت کے اندر داخل ہونے کی کوشش کی، اسی دوران دوسرے خودکش بمبار نے خود کو اڑادیا۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ہیڈکوارٹرز میں موجود اہلکاروں پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف سمیت متعدد پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جب کہ 150سے زائد زخمی ہیں۔

فورسز ہیڈکوارٹر کی عمارت میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی ہیں تاہم فی الحال مکمل کنٹرول حاصل نہیں کرسکیں۔طالبان نے بم حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے