شہباز شریف سے مریم نواز کی اہم ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہباز شریف سے مریم نواز کی اہم ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

لاہور: وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی  مریم نواز سے  ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق،  ماڈل ٹاون لاہور میں ہونے اس ملاقات میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے مریم نواز  سے کلثوم نواز کی خیریت دریافت کی۔ دونوں کے درمیان یہ اہم ملاقات تقریبا  6  ماہ کے بعد ہوئی ہے۔ ملاقات میں وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز بھی موجود تھے۔ 

اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ اداروں سے الجھنے کی سیاست سسٹم کو نقصان پہنچائے گی ۔سسٹم کو نقصان پہنچا تو پاکستان کو نقصان پہنچے گا ۔اگرپاکستان کو نقصان پہنچا تو ہم خود کو کبھی معاف نہیں کر پائیں گے۔

دوسری طرف  مریم نواز کا این اے 120 کا معرکہ سر کرنے کے بعد پارٹی کو فعال رکھنے کا مشن جاری ہے اور انہوں نے سیاست میں فل ٹائم اِن رہنے کی حکمت عملی بنا  لی۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو متحرک رکھنے کی ذمہ داری سونپی ہے۔

نواز شریف کی عدم موجود گی میں مریم نواز لیگی ارکان اسمبلی، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے رابطے میں رہیں گی۔ مریم نواز اگلے کچھ دن تک لندن نہیں جائیں گی اور ہفتے میں دو دن وہ لاہور کے مختلف حلقوں کا دورہ بھی کریں گی۔

مصنف کے بارے میں