امریکہ کرکوک میں کسی قسم کے تشدد کی حمایت نہیں کریگا : ٹرمپ

امریکہ کرکوک میں کسی قسم کے تشدد کی حمایت نہیں کریگا : ٹرمپ

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ کرکوک شہر پر قبضے کے معاملے میں ان کا ملک عراقی حکومت اور کرد فورسز میں سے کسی کی بھی طرف داری نہیں کرے گا۔


وائیٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کرکوک میں عراقی فوج کی کارروائی اور جواب میں کرد جنگجوؤں کے حملوں میں امریکاغیر جانب دار رہے گا تاہم امریکا کرکوک میں کسی قسم کے تشدد کی حمایت بھی نہیں کرے گا۔ہم نے کردوں کے ساتھ گذشتہ برسوں کے دوران تعلقات مستحکم کئے ہیں۔ عراقی حکومت کے ساتھ بھی امریکا کے اچھے تعلقات قائم ہیں۔ ہمارے لیے یہ مناسب نہیں کہ ہم کسی ایک فریق کی جانب داری کریں۔


انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اقوام عالم کے امن کیلئے کوشاں ہے ٗ جہاں پر بھی شدت پسندی دیکھیں گے اس پر احتجاج کریں گے اور اسے جڑ سے اکھاڑنے کی کوشش کریں گے۔