جوہری معاہدے کے حوالے سے اب دوبارہ مذاکرات نہیں کریں گے:ایران

 جوہری معاہدے کے حوالے سے اب دوبارہ مذاکرات نہیں کریں گے:ایران

خامنہ ایکے مشیر برائے بین الاقوامی امور علی اکبر ولایتی کا کہان ہے کہ امریکا اور یورپ نے ایران کے خلاف کرداروں کو بانٹ رکھا ہے، ان کا ملک جوہری معاہدے کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات ہر گز نہیں کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق دارالحکومت تہران میں پیر کے روز ایک پریس کانفرنس میں ولایتی نے کہا کہ بعض ممالک نے جوہری معاہدے کو ایک پورا معاہدہ شمار کیا تھا تاہم انہوں نے ایران کے علاقائی کردار کے حوالے سے مذاکرات کی شرط رکھی جب کہ دیگر بعض ممالک کا کہنا ہے کہ یہ ایک ناقص معاہدہ ہے جس کو مکمل کیا جانا چاہیے۔

ولایتی نے زور دے کر یہ بھی کہا کہ ایران جوہری معاہدے کی شقوں کے حوالے سے پھر سے بات چیت نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ معاہدے کو جاری رکھنے اور اس کو مکمل طور منسوخ نہ کرنے کے واسطے یہ امر امریکی صدر کی شرائط میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ امریکی موقف کے علاوہ جرمنی ، برطانیہ اور فرانس کے سربراہان نے ایک مشترکہ بیان میں اس بات پر زور دیا ہے کہ ایران کو اپنے میزائل پروگرام اور خطے میں بربادی کے موجب اپنے برتاو¿ کے حوالے سے مذاکرات قبول کرنے کی ضرورت ہے۔