فلم پدماوتی ایک بار پھرمشکلات کا شکار ہو گئی

فلم پدماوتی ایک بار پھرمشکلات کا شکار ہو گئی

ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکارسنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی ایک بار پھرمشکلات کا شکارہوگئی۔

بالی ووڈ کے مایہ ناز  ہدایتکارسنجے لیلابھنسالی کی فلم پدماوتی کی شوٹنگ کے آغاز سے شروع ہونے والے مسائل ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہے اور اب ایک بار پھر فلم مشکلات کا شکار ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پدماوتی تکمیل کے مراحل میں ہی تنازعات کا شکار ہوگئی تھی، کبھی فلم کا سیٹ جلایا  گیا  تو کبھی سیٹ کی حفاظت پرمامور سیکورٹی اہلکاروں کو  زدوکوب  کیا  گیا اور اب ایک بار پھرفلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ دپیکا   کی شکل جیسی بنائی گئی رنگولی کو  تقریبا  100 سے زائد لوگوں نے خراب کیا۔

مصنف کے بارے میں