فواد خان اور انکی اہلیہ سے متعلق ایسی حقیقت جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

فواد خان اور انکی اہلیہ سے متعلق ایسی حقیقت جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

لاہور: مایہ ناز پاکستانی اداکار فواد خان کا شمار دنیا کے پرکشش مردوں میں ہوتا ہے، جہاں دنیا بھر میں ان کے جاہنے والے لا تعداد بالکل اسی طرح ان کے مداح ان کی نجی زندگی سے متعلق جاننے کیلئے بہت پر جوش رہتے ہیں، ان کے مداح یہ تو جانتے ہیں کہ فواد خان نے اپنی اہلیہ صدف سے پسند کی شادی کر کھی ہے مگر یہ بہت کم کوگ جانتے ہیں کہ انہیں اس شادی کیلئے کیا کیا جتن کرنے پڑے ، یہاں تک کہ انہیں اپنی اہلیہ کے والدین کو رشتے کے لیے راضی کرنے کیلئے باقاعدہ نوکری بھی کرنی پڑی۔
فواد خان اپنی عمر کے ابتدائی دور میں جب وہ صرف سترہ سال کے تھے اور نجی سکول کے لڑکوں کی برانچ میں زیر تعلیم تھے جہاں انہیں اپنے ہی سکول کی لڑکیوں کی برانچ میں زیر تعلیم سولہ سالہ صدف سے محبت ہو گئی۔یہ اس وقت تک کی ایک یک طرفہ محبت تھی اور فواد نہیں جانتے تھے کہ اپنے دل کی بات کس طرح صدف تک پہنچائیں۔اسی اثنا میں فواد کا ایکسیڈنٹ ہوا اور جس سے اس کے پنکریاز پر شدید چوٹیں آئیں اور وہ ذیابیطس میں مبتلا ہو گئے۔ فواد خان کو ان کے دوستو ں نے بتایا کہ صدف ان کا پوچھ رہی تھی ،جس سے ان کو حوصلہ ہوا کہ معاملہ یک طرفہ نہیں ، ہمت کریں تو کچھ بات بن سکتی ہے۔
اس کے بعدصدف اور فواد کے درمیان انٹر نیٹ کے ذریعے چیٹنگ کا آغاز ہوا جو ان کی محبت کو بڑھاتا چلاگیا۔کالج کے دنوں میں فواد خان کا زیادہ وقت اپنے کالج کے بجائے صدف کے کالج کے سامنے گزرتا جس سے فواد کی پڑھائی بھی متاثر ہوئی۔صدف کے والدین ایک قدامت پسند گھرانے سے تعلق رکھتے تھے۔انہیں اپنی بیٹی کے لئے ایسا رشتہ ناقابل قبول تھا جو کہ موسیقی کے ایک بینڈ کا گلوکار ہو لہٰذاان کو راضی کرنے کے لئے فوادکو باقاعدہ نوکری کرناپڑی تاکہ ایک گلوکار کا تاثر زائل کرکے نوکری پیشہ فرد بن کر صدف کے والدین کو منایاجاسکے۔فواد کی لگن کو دیکھتے ہوئے آخر کارصدف کے والدین کو اپنی بیٹی کا ہاتھ فواد کے ہاتھ میں دینا ہی پڑا۔اس خوبصورت جوڑے کی شادی کو چودہ سال گزر چکے ہیں اور اللہ نے ان دونوں کو ایک بیٹے اور ایک بیٹی سے نوازا ہے ،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کی محبت پہلے سے ذیادہ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔