عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیبر پختونخواہ کے اساتذہ کا احتجاج

عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیبر پختونخواہ کے اساتذہ کا احتجاج

اسلام آباد :بنی گالا میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر خیبر پختونخواہ کے اساتذہ کا شدید احتجاج جاری ہے ، عمران خان کی طرف سے مذاکرات کی پیشکش بھی کر دی گئی ہے۔
تفصلات کے مطابق عمران خان کی رہائش گا بنی گالہ کے باہر اساتذہ کے احتجاج کے باعث عمران خان کو خیبر پختونخواہ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنی گالہ پہنچنا پڑا۔مظاہرین نے ملازمتوں کے کنٹریکٹ ختم ہونے سے پہلے ریگولائز کرنے اور اپ گریڈیشن کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نے انہیں احتجاج ختم کرنے کی وارننگ بھی دی تھی تاہم اساتذہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی تک دھرنا جاری رکھیں گے۔اس کے بعد عمران خان نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے خیبر پختونخواہ سے بنی گالا پہنچ کر اساتذہ کے پاس اپنا نمائندہ بھیجا اور انہیں مذاکرات کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد مرد و خواتین اساتذہ بنی گالہ میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے پی ٹی آئی چیئرمین کے گھر جانے والے تمام راستے ہی بندکردیئے۔