فیس بک نے صارفین کی بڑی مشکل آسان بنانے کا فیصلہ کر لیا

فیس بک نے صارفین کی بڑی مشکل آسان بنانے کا فیصلہ کر لیا

نیویارک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے ملازمت کیلئے در بدر گھومنے والوں کی مشکل آسان بننے کیلئے کام شروع کر دیا۔ فیس بک بہت جلد ایسا فیچر متعارف کروائے گا۔ جو ملازمت کی تلاش میں مددگار ثابت ہونے کے ساتھ ساتھ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کو لنکڈاِن کے مقابلے میں لاکر کھڑا کردے گا۔

ویسے تو فیس بک پر پہلے ہی صارفین اپنے پیشہ وارانہ تجربات کو دوستوں کے ساتھ ورک اینڈ ایجوکیشن سیکشن میں شیئر کرسکتے ہیں۔مگر اب اس سیکشن کو نیا بنایا جارہا ہے اور اس میں چند نئی کیٹیگریز کا اضافہ ہونے والا ہے جو صارفین کو اپنے بارے میں تفصیلی معلومات شیئر کرنے کا موقع دیں گی، جبکہ وہ اپنی تمام سابقہ ملازمتوں کو بھی شامل کرسکیں گے۔
 تاہم اب بہت جلد فیس بک کی جانب سے جاب اینڈ ایمپلائی سرچ فنکشن متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اور اس طرح کمپنیاں لوگوں کی شرمندہ کردینے والی تصاویر کو بھی نہیں دیکھ سکیں گے بلکہ مطلوبہ معلومات ہی ان کی رسائی میں ہوں گی۔