کسی بھی لمحے ایٹمی جنگ چھڑ جائے گی، شمالی کوریا کا انتباہ

کسی بھی لمحے ایٹمی جنگ چھڑ جائے گی، شمالی کوریا کا انتباہ

نیو یارک: اقوام متحدہ میں شمالی کوریا کے نائب سفیر نے اقوام متحدہ کو بتایا ہے کہ جزیرہ نما کوریا کی صورتحال ایک ایسی نہج پر پہنچ چکی ہے جہاں ایٹمی جنگ کسی بھی لمحے چھِڑ سکتی ہے۔

کِم اِن ریونگ نے اس عالمی ادارے کی تخفیف اسلحہ کمیٹی کو بتایا کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے اور پوری دنیا سے جوہری ہتھیار ختم کرنے کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، مگر وہ امریکی دھمکیوں کے باعث جوہری ہتھیاروں پر پابندی کے معاہدے پر دستخط نہیں کر سکتا۔

شمالی کوریا کے اس سفارت کار نے متنبہ کیا کہ اگر امریکا نے شمالی کوریا پر حملہ کیا تو وہ شمالی کوریا کے غیض و غضب سے بچ نہیں پائے گا۔

مصنف کے بارے میں