آپکی گاڑی میں پٹرول خالص یا ملاوٹ شدہ؟ اب جاننانہایت آسان

لاہور: آجکل گاڑیوں میں ناقڈ تیل کا ستعمال بہت حد تک بڑھ گیا ہے ۔ ہم جانتے بھی نہیں ہوتے کہ ہماری گاڑی میںڈالا جانے والا پیٹرول خالص ہے یا نہیں جس سے اس کی کارکردگی تو متاثر ہوتی ہی ہے، انجن کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
تو آج ہم آپ کو پٹرول کا معیار چیک کرنے کا ایک انتہائی آسان طریقہ بتاتے ہیں جس پر عمل کرکے آپ اپنی گاڑی اور موٹرسائیکل وغیرہ کو نقصان سے بچا سکتے ہیں۔
آپ ایسا کریں کہ گاڑی سے پٹرول نکال کر اس کے دو قطرے سفید کاغذ پر گرائیں اور اسے پھونک مار کر خشک کریں۔ جب پٹرول مکمل طور پر ہوا میں اڑ جائے تو کاغذ کا بغور جائزہ لیں۔اگر کاغذ واپس اسی طرح سفید اور بے داغ ہو جائے تو آپ کی گاڑی میں موجود پٹرول اعلیٰ معیار کا ہے لیکن اگر کاغذ پر دھبہ پڑ جائے تو سمجھ لیں کہ پٹرول میں مٹی کے تیل کی ملاوٹ کی گئی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ پٹرول میں ریزن (Resin)کی ملاوٹ بھی کی جاتی ہے جو ایک مصنوعی آتش گیر مادہ ہے اور ٹھوس و مائع دونوں حالتوں میں ملتا ہے۔ اس کی ملاوٹ چیک کرنے کے لیے تھوڑا سا پٹرول ایک پیالے کے پیندے میں ڈالیں اور اسے آگ لگا دیں۔ اگر پٹرول کے ساتھ پیندہ بھی جل کر سیاہ ہو جائے تو سمجھ جائیں کہ اس میں ریزن کی ملاوٹ ہے جو آپ کے انجن کے لیے انتہائی نقصان دہ ہو سکتا ہے۔