غربت کے خاتمے کیلئے انقلابی پروگرام لائیں گے : بلاول بھٹو زرداری

غربت کے خاتمے کیلئے انقلابی پروگرام لائیں گے : بلاول بھٹو زرداری

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غربت کے خاتمے کے لئے انقلابی پروگرام لائیںگے ۔ روٹی ‘ کپڑا اور مکان کا نعرہ غربت کے خاتمے تک جاری رہے گا ۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے غربت کے خاتمے کے عالمی دن پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی منشور کمیٹی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ غربت کے خاتمے کے لئے انقلابی پروگرام لائیں اور غریب لوگوں کی بھوک اور افلاس کے خاتمے کے لئے عملی اقدامات کریں تاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو شہید کے خواب کی تعبیر ہو سکے ۔


انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کے لئے جدوجہد کا دوسرا نام ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا اور دیتی رہے گی ۔ روٹی ‘ کپڑا ‘ مکان کا نعرہ غربت کے مکمل خاتمے تک جاری رہے گا ہم بے نظیر انکم سپورٹ سپورٹ جیسے نئے پروگرام لائیں گے ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی شہید بھی غریبوں کی جنگ لڑتے لڑتے شہید ہو گئے اب ان کے خواب کو تکمیل تک پہنچائوں گا اور پیپلزپارٹی کے منشور میں غربت کے خاتمے کو شامل کریں گے ۔