اقوام متحدہ کے رکن ممالک امریکا سے دور رہیں, کبھی بھی جنگ چھڑ سکتی ہے: شمالی کوریا

اقوام متحدہ کے رکن ممالک امریکا سے دور رہیں, کبھی بھی جنگ چھڑ سکتی ہے: شمالی کوریا

اقوام متحدہ کے رکن ممالک امریکا سے دور رہیں: شمالی کوریا
پیانگ یانگ : اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کمیٹی میں شمالی کوریا کے نمائندے کم ان ریانگ نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کو امریکا سے دور رہنے کی وارننگ دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان لفظی جنگ میں مزید شدت آ گئی ہے ، نہ شمالی کوریا ایک قدم پیچھے ہٹنے کیلئے تیار ہے اور یہ ہی امریکا کا اکچھ ایسا ارادہ لگتا ہے۔دونوں مما لک کی طرف سے مسلسل بیانات کا سلسلہ جاری ہے ۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کمیٹی میں شمالی کوریا کے نمائندہ کم ان ریانگ کا کہنا ہے کہ کسی ملک کے خلاف ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کا ارادہ نہیں۔ امریکا کے فوجی اقدام کا ساتھ نہ دینے والے محفوظ رہیں گے۔
اس کے علاوہ کم ان ریانگ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جنوبی کوریا کیساتھ جنگی مشقیں اور امریکی بیانات انتہائی خطرناک ہیں جس کے نتیجے میں دونو ں ممالک کے درمیان کبھی بھی جنگ چھڑ سکتی ہے۔
شمالی کوریا کے نمائندے کا مزید کہنا تھا کہ امریکا کا کوئی بھی حصہ ان کی دسترس سے باہر نہیں، ہمارے ملک پر بری نظر ڈالی تو دنیا بھر میں اسے نشانہ بنایا جائے گا۔ دوسری جانب روس کی تنا ومیں کمی کی کوششوں کو بھی دھچکہ لگا ہے۔ شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کے ساتھ ماسکو میں براہ راست مذاکرات سے انکار کر دیا۔