پہلی ششماہی میں نجی اداروں کے ایک لاکھ 79 ہزار غیر ملکی ملازم واپس

پہلی ششماہی میں نجی اداروں کے ایک لاکھ 79 ہزار غیر ملکی ملازم واپس

ریاض: سعودی عرب کی جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس نے انکشاف کیا ہے کہ سال رواں 2017  کی پہلی ششماہی کے دوران نجی اداروں کے 179ہزار غیر ملکی ملازم سعودی عرب سے رخصت ہوگئے۔

سعودی اخبار کے مطابق 2016کے آخر میں آرگنائزیشن میں رجسٹرڈ ملازمین کی تعداد 8.5ملین تھی جو گھٹ کر 8.31 ہوگئی۔ جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس نے دوسری سہ ماہی کی رپورٹ جاری کرکے بتایا کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران مملکت کو خیر باد کہنے والے تارکین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ پہلی سہ ماہی کے دوران 69ہزار اور دوسری سہ ماہی کے دوران ایک لاکھ 10 ہزار کم ہوئے۔

دوسری جانب سال رواں کی دوسری ششماہی کے دوران سعودی ملازمین کی تعداد 4350کم ہوئی۔ انکی تعداد 1.671ملین ریکارڈ کی گئی جبکہ 2016کے آخر میں 1.675ملین تھی۔ مجموعی طور پر جنرل آرگنائزیشن فار سوشل انشورنس کے یہاں رجسٹرڈ ملازمین کی مجموعی تعداد میں 183.2ہزار کی کمی واقع ہوئی۔ ان میں سے 179 ہزار کا تعلق غیر ملک اور 4350کا سعودیوں سے ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال رواں کی دوسری سہ ماہی کے دوران سعودی کارکنان کی تعداد میں 10.6ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔

مصنف کے بارے میں