شام میں داعش کیخلاف بہت بڑی کامیابی ٗ 22دہشت گرد ہلاک

شام میں داعش کیخلاف بہت بڑی کامیابی ٗ 22دہشت گرد ہلاک

دمشق :شام میں داعش سے الرقہ شہر کو مکمل طور پر خالی کروا لیا گیا


تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف امریکی سربراہی میں لڑنے والے اتحاد شامی ڈیموکریٹک اتحاد (ایس ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے الرقہ کے ریاستی ہسپتال کا قبضہ حاصل کرلیا ہے جو دولت اسلامیہ (داعش) کا اس علاقے میں آخری مراکز میں سے ایک تھا۔ایس ڈی ایف کا کہنا ہے کہ 'نیشنل ہسپتال کو آزاد کرالیا گیا ہے جبکہ 22 غیرملکی دہشت گرد بھی لاک ہوگئے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'میونسپل اسٹیڈیم کے قریب شدید لڑائی جاری ہے' جو داعش کا ایک اور مرکز ہے۔


الرقہ کا شمار شام کے بڑے شہروں میں ہوتا ہے جس کو داعش نے شام میں اپنا مرکز بنا لیا تھا۔ایس ڈی ایف کے مطابق تازہ کارروائی کے بعد اس شہر میں اب داعش کے 300 جنگجو باقی رہ گئے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ الرقہ میں امریکی سربراہی میں اتحادی فوج نے صرف مارچ کے مہینے میں 84 شہریوں کو ہلاک کیا تھا۔