وہ حکمران جس نے اپنے چچا کو برہنہ کر کے کتوں کے آگے ڈال دیا

وہ حکمران جس نے اپنے چچا کو برہنہ کر کے کتوں کے آگے ڈال دیا

پیانگ یانگ :شمالی کوریا کے صدر کم جانگ کے بڑے بھائی کم جونگ چول نے اپنے چچا کو سزا دینے کیلئے برہنہ کرکے بھوکے کتوں کے آگے ڈال دیا تھا۔
شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان کو ایک جنونی اور خطرناک شخص کہا جاتا ہے جو بزور طاقت اقتدار پر قابض ہین اور انکی اس جنونیت کی وجہ سے کبھی بھی اپنی حکومت سے ہاتھ دھو سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق شمالی کوریا کے ساتھ تنازعے کو ختم کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ کم جونگ ان کو ہی ختم کردیا جائے
شمالی کوریا میں کم خاندان کے علاوہ کسی اور کی حکمرانی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔آپ یہ جان کر وہ سخت تشویش میں مبتلا ہوجائیں گے کہ جو شخص ان کی جگہ لے سکتا ہے، اس کی جنونیت اور سفاکیت کی شاید تاریخ میں کوئی دوسری مثال نہ مل سکے۔ زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ ان کے بڑے بھائی کم جونگ چول حکمرانی پر قابض ہوجائیں گے جونگ موجودہ شمالی کوریا کے حکمران سے کئی گناہ سفاک ہیں۔
اس کی ایک مثال ان کے چچا جانگ سونگ تائک کی لرزہ خیز موت ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کم جونگ چول نے اپنے چچا کو سزا دینے کیلئے برہنہ کرکے بھوکے کتوں کے آگے ڈال دیا تھا۔ جب کتے ان کے چچا کا گوشت نوچ رہے تھے، اور وہ دل دہلا دینے والی چیخیں مار رہے تھے، تو کم جونگ چول اس منظر سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔