شریف خاندان کی کوشش ہے کہ کوئی غیر آئینی اقدام ہو جائے : قمر زمان کائرہ

شریف خاندان کی کوشش ہے کہ کوئی غیر آئینی اقدام ہو جائے : قمر زمان کائرہ

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو پارٹی سے زیادہ اپنے خاندان کی فکر ہے، شریف خاندان کی پوری کوشش ہے کہ کوئی غیر آئینی اقدام ہو جائے اور ان کے خلاف ریفرنسز پر کارروائی مؤخر ہو جائے۔


ایک انٹرویو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ شریف خاندان کی پوری کوشش ہے کہ کسی طریقے سے ان پر عدالتی کارروائی موخر ہو جائے ، یہ لوگ غیر آئینی صورتحال پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف پر ریفرنسز تاخیر کا شکار ہو جائیں۔


قمر زمان کائرہ نے کہا کہ میاں صاحب اور ان کے بچے چاہتے ہیں کہ لڑائی ہو، ن لیگ والے جماعت سے زیادہ شریف خاندان کو بچا رہے ہیں، میاں نواز شریف اور ان کے بچے کہہ رہے ہیں کہ ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے جبکہ حکومت کہہ رہی ہے کہ کوئی سازش نہیں ہو رہی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو پہلے اپنے خاندان کی فکر ہے، انہیں آئین و قانون کی فکر نہیں ہے۔