لاہور،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 3مبینہ دہشگرد گرفتار

لاہور،سیکیورٹی فورسز کی کارروائی ، 3مبینہ دہشگرد گرفتار

لاہور : انسداد دہشت گردی فورس نے لاہور کو بڑی تخریب کاری سے بچاتے ہوئے 3مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس نے لاہور کے علاقے گواہاوا پل کے قریب کارروائی کی ، کارروائی کے دوران نالے کے قریب ایک مکان میں چھپے ہوئے3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

آپریشن ردالفساد کے تحت کی گئی کارروائی میں کی جانے والے گرفتار دہشت گردوں میں نواب خان ، محمود خان اور روح اللہ شامل ہیں۔ دہشت گرد شہر میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے جبکہ سی ٹی ڈی نے گرفتار ی کے بعد دہشت گردوں کو مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔