آصف زرداری نے ذوالفقار کھوسہ کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

آصف زرداری نے ذوالفقار کھوسہ کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی

لاہور: سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے سابق راہنما ذولفقار کھوسہ کو پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دیدی۔
لاہور میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ذولفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے پاکستان کی بہتری کے لئے کام کیا، انہوں نے مجھے پیپلز پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے، تاہم میری کوشش ہے اچھے ساتھی کے ساتھ چلوں، اس لئے میں نے آصف زرداری سے کچھ مہلت مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو توڑنے کی بات کی جارہی ہے مگر وہ تو پہلے ہی ٹوٹ چکی ہے۔ سابق رہنما ن لیگ کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے مشرف کی پوری ٹیم کو اپنے ساتھ کھڑا کر لیا۔ 
اس موقع پر آصف علی زداری کا کہنا تھا کہ پارٹی کو ذوالفقار کھوسہ کی دعاوں کی ضرورت ہے ، پاکستان کی بہتری کیلئے مل کر کام کریں گے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو کھوکھلا کر دیا ، ملک کے لئے بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے آصف زردای کا کہنا تھا کہ عمران خان انوکھا لاڈلا ہے، بیچارے کو کیا کہوں؟۔