فلم لکھنؤ سنٹرل کی تشہیر کے لئے سیکنڈل بنایا گیا، نکھیل ادوانی

فلم لکھنؤ سنٹرل کی تشہیر کے لئے سیکنڈل بنایا گیا، نکھیل ادوانی

ممبئی: بالی ووڈ فلم ساز نکھیل ادوانی نے کہا   کہ فلم لکھنؤ سنٹرل  کی تشہیر کے لئے سیکنڈل بنایا  گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نکھیل ادوانی نے 19ویں ممبئی فلم فیسٹیول مامی کے دوران سوال کیا گیا کہ اگر آپ پر فلم کی تشہیر کا دباؤ ہو تو آپ کیا تخلیق کریں گے جس کے جواب میں نکھیل ادوانی کا کہنا تھا کہ جب فلم ’’لکھنؤ سنٹرل ‘‘ کی تشہیر کے لئے مارکیٹنگ ٹیم نے مجھ سے پوچھا کہ فلم کی تشہیر کے لئے فرحان کو کسی سکینڈل سے منسلک کیا جائے تو میں نے کہا   کہ آج کل کنگنا رناوت کا سکینڈل زیر بحث ہے لیکن مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں فرحان کا کیا سکینڈل بناؤں لیکن اگر فرحان کو کسی سکینڈل سے منسلک نہ کیا گیا تو ہماری فلم کوئی نہیں دیکھے گا یہ بہت ضروری ہے۔

مصنف کے بارے میں