اترپردیش کے مدرسہ بورڈ کی3 ہزار مدرسوں کے خلاف کارروائی کی تیاری

اترپردیش کے مدرسہ بورڈ کی3 ہزار مدرسوں کے خلاف کارروائی کی تیاری

لکھنؤ: بھارت کی ریاست اترپردیش میں مدرسوں کو آن لائن رجسٹر کرانے کی مدت ختم ہونے پرمدرسہ بورڈ تقریباً 3 ہزار مدرسوں کے خلاف کارروائی کی تیاری کررہا ہے۔


ذرائع کے مطابق آن لائن ریکارڈ فراہم نہ کرنے والے مدارس کی منظوری ختم ہوسکتی ہے۔مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار راہول گپتا نے بتایا کہ حکومت نے 2 مرتبہ مدارس کی آن لائن ڈیٹا فراہم کرنے کی مدت میں توسیع کی جس کی آخری تاریخ 15اکتوبر تھی۔

انہوں نے بتایا کہ کارروائی میں حکومت کے امداد یافتہ مدارس سمیت 560مدرسوں نے اپنا ریکارڈ آن لائن کردیا ہے جبکہ تقریباً3 ہزارمدارس نے اپنا ریکارڈ آن لائن نہیں کیا۔ گپتا نے کہا کہ جن مدرسوں نے اپنا ڈیٹا فراہم نہیں کیا ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی اور ان کی منظوری ختم کرنے کیلئے حکومت کو خط لکھا جائیگا۔

نیوویب ڈیسک< News Source