سعودی عرب نے صحافی کی گمشدگی پر احتساب کا یقین دلایا ہے، امریکی وزیر خارجہ

سعودی عرب نے صحافی کی گمشدگی پر احتساب کا یقین دلایا ہے، امریکی وزیر خارجہ
کیپشن: سعودی بادشاہ اور ولی عہد سے ملاقات میں دو ٹوک بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی، امریکی وزیر خارجہ۔۔۔۔۔فائل فوٹو

واشنگٹن: سعودی بادشاہ اور ولی عہد سے ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ سعودی قیادت نے صحافی کی گمشدگی پر احتساب کا یقین دلایا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ کے مطابق سعودی بادشاہ اور ولی عہد سے ملاقات میں دو ٹوک بات چیت دوستانہ ماحول میں ہوئی۔

مائیک پومپیو نے کہا کہ سعودی قیادت حقائق جاننے اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ واقعے میں چاہے کوئی اہم شخصیت یا اعلیٰ عہدیدار ہی کیوں نہ ملوث ہو تحقیقات ضرور ہو گی۔

واضح رہے کہ منحرف سعودی صحافی جمال خاشقجی 2 اکتوبر کو سعودی قونصل خانے سے لاپتہ ہوئے تھے جبکہ سعودی عرب نے استنبول کے قونصلیٹ میں کسی واقعے سے مکمل لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔