پنجاب کا بجٹ صوبے کی یکساں ترقی کا آئینہ دار ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

پنجاب کا بجٹ صوبے کی یکساں ترقی کا آئینہ دار ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب
کیپشن: یہ بجٹ ماضی کی حکومت کی طرح الفاظ کی جادوگری نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کا بجٹ حقیقت پسندانہ ترقیاتی اہداف پر مبنی ہے اور سابق دور میں نمائشی منصوبوں پر زیادہ توجہ دی گئی۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کا بجٹ صوبے کی یکساں ترقی کا آئینہ دار ہے۔ بجٹ میں سماجی شعبوں کی ترقی کیلئے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے عوام کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیح بنایا ہے یہ بجٹ ماضی کی حکومت کی طرح الفاظ کی جادوگری نہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ ہمارے بجٹ میں حقیقت پسندانہ اعداد و شمار رکھے گئے ہیں اور عوام کی خوشحالی پر فوکس کیا گیا ہے۔ موجودہ حالات میں اس سے بہتر اور متوازن بجٹ پیش نہیں کیا جا سکتا۔