مسلم لیگ ن کی دواہم شخصیات کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیدیا

مسلم لیگ ن کی دواہم شخصیات کو سپریم کورٹ نے نا اہل قرار دیدیا

مسلم  لیگ ن کے دو سینئرز رہنما سینیٹرز کو سپریم کورٹ نے دہری شہریت کیس میں نا اہل قرار دیدیا ،عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن دونوں سینٹرز کو ڈی نو ٹیفائی کرے ۔


تفصیلات کے مطابق عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی بہن سینیٹر سعدیہ عباسی اور سینیٹر ہارون اختر کے انتخاب کو کالعدم قراردے دیا ہے،عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن دونوں سینیٹرز کو ڈی نوٹیفائی کرے۔

 ذرائع کے مطابق دونوں سینیٹرز کی نااہلی کے بعد الیکشن کمیشن ان دونوں سینیٹ کی نشستوں پر چند روزمیں الیکشن کا اعلان کرے گی۔