وفاقی حکومت کا منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا منی لانڈرنگ روکنے کیلئے ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے بھی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بیرون ملک سے رقوم واپس لانے کا فیصلہ کیا جس کیلئے ٹاسک فورس بھی قائم کی گئی ہے۔


ایک رپورٹ کے مطابق، ٹاسک فورس کے دفاتر تمام ایئرپورٹس اور صوبوں میں بنائے جائیں گے جس کے سربراہ وفاقی سیکریٹری داخلہ ہوں گے جب کہ صوبائی سطح پر  چیف سیکریٹریز  ٹاسک فورس کی سربراہی کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس میں تمام حساس اداروں، نیب  اور  ایف آئی اے کے حکام شامل ہوں گے تاہم منی لانڈرنگ سے متعلق ٹاسک فورس کے قیام کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے۔