پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

پشاور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا

پشاور: دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے چار افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ پولیس نے کارروائی میں چار افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔گرفتار دہشت گردوں نے پی کے 71 میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے پرائما کارڈ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔