شام کے مسئلے پر صرف ٹرمپ سے براہ راست ڈیل کریں گے، ترک صدر

شام کے مسئلے پر صرف ٹرمپ سے براہ راست ڈیل کریں گے، ترک صدر
کیپشن: امریکی وفد میں شامل افراد ترک ہم منصبوں سے بات کریں گے، رجب طیب اردوان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ رائٹرز

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ شام کے مسئلے پر صرف صدر ٹرمپ سے براہ راست ڈیل کریں گے۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ شام کے مسئلے پر مائیک پینس اور مائیک پومپیوسے نہیں ملوں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی وفد سے بات نہیں کروں گا اور امریکی وفد میں شامل افراد ترک ہم منصبوں سے بات کریں گے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ یہاں آئیں گے تو میں بات کروں گا اور شام کے مسئلے پر صرف صدر ٹرمپ سے براہ راست ڈیل کریں گے جب کہ ترکی کردوں کو دہشت گرد سمجھتا ہے۔ کرد فورسز کے ترک سرحد کا قریبی علاقہ خالی کرنےتک جنگ بندی ممکن نہیں۔

واضح رہے امریکا کے نائب صدر مائیک پینس اور وزیرخارجہ پومپیو سمیت امریکی وفد آج ترکی جا رہا ہے جہاں امریکی وفد ترکی سے شام کے شمالی علاقے میں جنگ بندی کا مطالبہ کرے گا۔