پی ٹی آئی کی حکومت مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہتی ہے ، پرویز خٹک

پی ٹی آئی کی حکومت مولانا فضل الرحمان سے بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنا چاہتی ہے ، پرویز خٹک


اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ بات چیت کے ذریعے تمام معاملات حل کرنا چاہتی ہے اور اس کے لئے مفاہمتی کمیٹی بھی تشکیل دےدی گئی ہے انہوں نے بدھ کو ایک نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کو خود کو ایک آمر نہیں سمجھنا چاہئے اور سیاسیو جمہوری طریقے سے معاملات کے حل کے لئے موجودہ حکومت سے مذاکرات کرنے پر توجہ دینی چاہئے۔وزیر نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمن پر زور دیا کہ وہ حکومت کے سامنے اپنے قانونی مطالبات رکھیں تاکہ انہیں حل کیا جاسکے ۔

انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ نام نہاد آزادی مارچ شروع کرنے سے گریز کریں اور متنبہ کیا کہ اگر مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ احتجاجی مظاہرے کرنے کی بجائے کشمیریکاز کےلئے متفقہ مو¿قف اپنائیں جبکہ احتجاجی مظاہروں سے قومی معیشت تباہ ہو گی۔پرویز خٹک نے کہا کہ اگر مولانا فضل الرحمن ایک جمہوری شخص ہیں تو انہیں اپنے تحفظات دور کرنے کے لئے حکومت سے بات کرنی چاہئے۔ بصورت دیگر ، ان کا آزادی مارچ ملک کے خلاف سازش سمجھا جائے گا۔
mnm/aam 0121