سعودی عرب، خوفناک ٹریفک حادثہ، 35 افراد جاں بحق ہو گئے

سعودی عرب، خوفناک ٹریفک حادثہ، 35 افراد جاں بحق ہو گئے
جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایشیا اور عرب ممالک سے ہے، سعودی میڈیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ عرب میڈیا

مدینہ : سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں 35 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ مدینہ سے 170 کلو مٹیر دور الاکحل ہجرہ روڈ پر بس اور لوڈر میں تصادم کے باعث جانی نقصان ہوا اور بس میں 39 مسافر سوار تھے۔


سعودی میڈیا کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایشیا اور عرب ممالک سے ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی افراد کو الحمنا اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تفتیش بھی شروع کر دی گئی ہے۔