امریکی باکسر پٹرک ڈے انتقال کر گئے

امریکی باکسر پٹرک ڈے انتقال کر گئے

واشنگٹن:امریکی باکسر پٹرک ڈے 27 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

نجی ٹیلی ویژن کے مطابق امریکی باکسر کے مینجرلو دی بیلا نے بتایا کہ پٹرک ڈے گزشتہ شب نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔

27 سالہ پٹرک ڈے چار روز قبل ہونے والے باکسنگ مقابلے کے دوران سر میں چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے اور وہ نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

واضح رہے کے انہوں نے باکسنگ کے 17 مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے12 جیتے اور 4 ہارے جبکہ ایک برابر رہا۔