اپنی ہی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے باپ کو گرفتار کرلیا گیا

اپنی ہی بیٹی کے ساتھ زیادتی کرنیوالے باپ کو گرفتار کرلیا گیا

مظفر گڑھ: انسانیت کا جنازہ نکل گیا،اپنی ہی بیٹی سے کئی مرتبہ زیادتی کرنے والے باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل کے علاقے شہر سلطان میں باپ نے اپنی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا کہ والد کئی مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں اس سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔


یاد رہےکہ حال ہی میں لاہور سیالکوٹ موٹروے پر بھی خاتون کے ساتھ اس کے بچوں کے سامنے درندگی کی گئی جبکہ پاکستان میں زیادتی کے کیسز میں دن بہ دن اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔


واضح رہے کہ ایسی خواتین جنھیں کسی قسم کی مشکل کا سامنا ہے ان کے لیے پورے ملک میں کچھ نجی و سرکاری ہیلپ لائنز موجود ہیں۔پنجاب ویمن ہیلپ لائن 1043 ہر کال کر کے خواتین کام میں ناانصافی، تشدد اور جنسی ہراسیت، جائیداد اور دیگر مسائل پر شکایات درج کروا سکتی ہیں۔ اسی طرح آن لائن شکایت بھی درج کرائی جاسکتی ہے۔


سائبر کرائم سے متعلق معاملات پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مختلف شہروں کے لیے اپنی ہیلپ لائنز جاری کی ہوئی ہیں۔ایف آئی اے کی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا کے ذریعے بھی انھیں اپنی شکایات سے آگاہ کیا جاسکتا ہے۔


اسی طرح اقوام متحدہ نے بھی اپنی ویب سائٹ پر کئی فون نمبرز دیے ہوئے ہیں جن پر رابطہ کر کے خواتین ہراسانی کی شکایات یا دیگر مسائل سے حکام کو آگاہ کر سکتی ہیں۔