متحدہ اپوزیشن کا جلسہ،فواد چودھری اور شہباز گل کا شدید ردعمل

متحدہ اپوزیشن کا جلسہ،فواد چودھری اور شہباز گل کا شدید ردعمل

اسلام آباد:وفاقی وزیر فواد چوہدری نے متحدہ اپوزیشن کے جلسے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا یہی ہے کہ اس جلسے سے اپوزیشن کو فائدہ نہیں نقصان ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر ردعمل جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ تمام غیرجانبدارتجزیہ کار بھی کہ رہے ہیں کہ جلسہ میں پندرہ سےاٹھارہ ہزارلوگ تھے اوراپوزیشن کا پہلا جلسہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکا۔


قائدین کی تقاریر میں  غیر اخلاقی  زبان استعمال کی گئی  اوراداروں کیخلاف محاذ بنانے کی ناکام کوشش کی  گئی۔

f5c1b8143c1ed35789a2253de3c0099b


پاکستان ڈیمو کریکٹ موومنٹ(پی ڈی ایم ) کے جلسہ پر حکومتی تنقید اور ردعمل کا سلسلہ جاری ہے  اور وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھوتے ہوئے کہا کہ 11 جماعتیں بارہواں بھارت ،  سینٹر  پنجاب کے 18 شہروں سے کرائے کے کارکن لا کر بھی22ہزار کا مجمع اکٹھا نہ کر سکے۔


وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل  نے پی ڈی ایم جلسہ پر تبصرہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ جلسوں سے آپکی حقیقت کیلبری کوئین،جعلی ٹرسٹ ڈیڈ،ٹی ٹی کرپشن زدہ خاندان ہی رہنی ہے،بدلنی نہیں جبکہ 11 چھوٹے قد کے لوگ اکٹھے بھی ہو جائیں تو خان کے  سیاسی قد سے چھوٹے ہی ہیں۔

23b2db467f6d7d41d0d5f080b8b42aa8


خیال رہےکہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کا سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں گوجرنوالہ میں جلسہ ہوا جس میں مریم نواز،بلاول بھٹو زرداری،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔