نواز شریف بانی متحدہ2،ن لیگ ٹوٹ کر رہے گی:شیخ رشید

نواز شریف بانی متحدہ2،ن لیگ ٹوٹ کر رہے گی:شیخ رشید
کیپشن: سکرین گریب نیو نیوز

لاہور:وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک دشمن ایجنڈے پر کام کررہے ہیں،نواز شریف اشتہاری ہیں ،یہ اداروں میں تصادم چاہتے ہیں۔نواز شریف کی سیاست لندن سے پاکستان نہیں آئے گی،نوازشریف کا صرف سیاسی جنازہ پاکستان آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جلسے اور نواز شریف کی تقریر پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کیا جلسوں سے حکومتیں جاتی ہیں،نواز شریف چاہتے ہیں پاک فوج میں فوج کیخلاف بات کی جائے۔

نوازشریف کو بانی متحدہ سے زیادہ پاکستان میں اہمیت مل رہی ہے،اپوزیشن کا کل کا جلسہ ناکام رہا،افواج پاکستان  ملک میں امن اور استحکام کی ضامن ہیں،نواز شریف بانی متحدہ 2 ہیں،کل بھارتی چینل نواز شریف کی تقریر کو لائیو چلارہے تھے،اگر مسلم لیگ ن دشمنوں کے ایجنڈے پر کام کرے گی تو اس پر پابندی لگنی چاہیے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی استنبول میں ملاقات سے واقف ہوں،ن لیگ ٹوٹ کر رہے گی،2ماہ میں آٹے اور چینی کی قیمتیں کم ہوجائیں گی،صحت کارڈ کی جلد خوشخبری دیں گے،اپوزیشن قوم کو بیوقوف بنارہی ہے،نواز شریف کا پاکستان کے ہر آرمی چیف سے ٹکرائو رہا۔