جارحانہ تقریر کے بعد لندن میں نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ

جارحانہ تقریر کے بعد لندن میں نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ
کیپشن: file photo

لندن: حکومت اور قومی اداروں کے خلاف جارحانہ تقریر کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے زور حسن نواز کے آفس میں چار لوکل باڈی گارڈ پہنچے جہاں سے نواز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی ریلی سے خطاب کرنا تھا۔

پورا دن لوکل باڈی گارڈ حسن نواز کے آفس کے باہر موجود رہے جہاں تقریبا تین پارٹیوں کے کارکن جمع تھے۔

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کے احتجاج کے ڈر سے شریف فیملی نے نواز شریف کی سیکیورٹی میں اضافہ کیا تاکہ اُن کو ممکنہ حملے سے بچایا جا سکے۔

صاحبزادہ جہانگیر کی سربراہی میں ، جو برطانیہ اور یوروپ میں وزیر اعظم عمران خان کے تجارت اور سرمایہ کاری کے ترجمان ہیں ، پی ٹی آئی کے کارکنان دوپہر کے وقت اسٹین ہاپ پلیس کے باہر جمع ہوئے تھے جنہوں نے مسلم لیگ (ن) کے مخالف پوسٹر اٹھائے تھے اور نواز شریف کے خلاف نعرے بازی کی۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے پہلے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا ہے آج لاہور سے گوجرانوالہ تک لوگوں کا ایک ہی نعرہ تھا کہ گو نیازی گو۔ خان صاحب کہتے ہیں کہ عوام کہیں گے تو استعفا دے دوں گا اب تو ہزاروں کی تعداد میں لوگ نکل آئے ہیں اب عمران خان کو استعفیٰ دے دینا چاہیئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں آج آپ کے پاس میڈیا کی زبان بندی کا مقدمہ لے کر آئی ہوں اور آپ کے منتخب نمائندوں کو ایک اقامے پر نکال دیا جاتا ہے اور انکا مقدمہ لے کر آئی ہوں جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز اسلام آباد کی سڑکوں پر رل رہی ہیں ان کا بھی مقدمہ لے کر آئی ہوں۔