نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس،  رانا ثناءاللہ اور کیپٹن(ر)صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع

نیب آفس ہنگامہ آرائی کیس،  رانا ثناءاللہ اور کیپٹن(ر)صفدر کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور:نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی  کے کیس میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے  رانا ثناءاللہ اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سمیت لیگی ارکان کی عبوری ضمانت میں 20 اکتوبر تک توسیع کر دی۔


ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت  کی جانب سے رانا ثنا اللہ اور کیپٹن(ر)صفدر کی ضمانت میں توسیع کردی گئی اور اس موقع پر رانا ثناء اللہ نے کہاان پربے بنیاد انسداددہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، عدالت درخواست ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دے۔


 میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہاپی ڈی ایم کا جلسہ تاریخی تھا،مولانا فضل رحمان پی ڈی ایم کے سربراہ ہیں آگےکا لائحہ عمل بھی وہ طے کریں گے ۔


خیال رہےکہ گزشتہ روز متحدہ اپوزیشن کا سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں گوجرنوالہ میں جلسہ ہوا جس میں مریم نواز،بلاول بھٹو زرداری،سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا۔