نواز شریف فوج کیخلاف ایسے بولے جیسے مودی کی روح ان میں آچکی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

نواز شریف فوج کیخلاف ایسے بولے جیسے مودی کی روح ان میں آچکی ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی
کیپشن: file photo

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ اپنے سابقہ دور میں جو پودا لگایا اسے اب تناور درخت دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 1983 سے ایمرجنسی سروس ادارہ بنانے کی خواہش تھی، دسمبر 2003 میں اس معاملے پر باقاعدہ کام شروع کیا۔ پاکستان کے ادارے مستحکم اور مضبوط ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل کے جلسے میں نواز شریف مودی کی زبان بول رہے تھے۔ نواز شریف فوج کیخلاف ایسے بولے جیسے مودی کی روح ان میں آچکی ہے۔

کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے مضبوط ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہیں۔ یہی ادارے ہیں جنہوں نے جمہوریت کو آگے لے کر چلنا ہوتا ہے۔ یہی ادارے ملکی سازشوں کا مقابلہ کرتے ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالٰہی نے کہا کہ نظام کے تسلسل کیلئے مضبوط ادارے ضروری ہیں۔ اداروں کیخلاف مہم جوئی ملک کیخلاف سازش ہے۔