چہرے کے داغ دھبے ختم کرنے کا آسان ترین گھریلو نسخہ

چہرے کے داغ دھبے ختم کرنے کا آسان ترین گھریلو نسخہ

لاہور : مرد ہو خاتون اس کے چہرے پر داغ دھبے اس کی شخصیت میں  بدلائو لے آتے ہیں ، یہ مسلہ نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں میں احساس کمتری کا باعث بھی بن جاتاہے ۔ لیکن ماہرین نے ان دھبوں کا حل بھی نکال لیا ہے ۔ اس کے لیے دیسی نسخوں سے بہترین کوئی نسخہ نہیں ہے ۔ اس کی ترکیب کچھ اس طرح ہے ۔

چھائیوں اور داغ دھبوں کےلیے: 
لیموں 1 عدد
ہلدی 10 گرام 
مغز کدو 10 گرام
سرسوں سفید 20 گرام 
سنگترے کا چھلکا 20 گرام
بھیڑ کا دودھ 1/2 لیٹر

طریقہ استعمال :- 
لیموں نچور کر اس میں ہلدی بھگو دیں اور دھوپ میں رکھ کر خشک کر لیں ۔پھر تمام اشیاء پیس کر باہم ملا لیں۔باریک شدہ سفوف کو دودھ میں ملا کر 6 ۔6گرام کی ٹکیاں بنا کر خشک کر لیں ۔ 1 ٹکی دہی میں ملا کر چہرے پہ آدھے گھنٹہ کے لیے لیپ کریں یہ عمل صبح و شام کریں ۔7 دن میں رزلٹ شیشہ بتا دے گا۔