ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالی فائنگ راؤنڈ، عمان اور پاپوا نیوگنی کے درمیان میچ جاری

T20 World Cup, Qualifying Round, Oman, Papua New Guinea, match

دبئی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میلہ متحدہ عرب امارات میں سج گیا ، میگا ایونٹ کے کوالی فائنگ راؤنڈ میں عمان کا مقابلہ پاپوا نیوگنی سے ہو رہا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ، آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ۔ عمان نے پاپوا نیوگنی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

واضح رہے کہ کوالی فائنگ راؤنڈ میں آٹھ ٹیمیں ایکشن میں ہیں جن میں سے صرف دو ٹیمیں اگلے مرحلے میں جگہ بنائے گی ۔ کورونا بحران کے بعد یہ کرکٹ کا پہلا میگا ایونٹ ہے ۔ یہ ٹورنامنٹ بھارت میں کھیلا جانا تھا لیکن کورونا کی وجہ سے اسے یو اے ای منتقل کر دیا گیا ۔

سوپر 12 راؤنڈ کا آغاز 23 اکتوبر سے ہوگا ، پاکستان ٹیم پہلا میچ 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گی ۔ ایونٹ 17 اکتوبر تا 14 نومبر امارات اور عمان میں کھیلا جائے گا ۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی اور عالمی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا ، پہلے مرحلے کا آغاز آج سے ہو گیا ہے جس میں 8 ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو سولہ لاکھ ڈالرز ملیں گے ۔