اسلام آباد کی عدالت سے اعظم سواتی کو ریلیف مل گیا 

اسلام آباد کی عدالت سے اعظم سواتی کو ریلیف مل گیا 
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر کے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

رہنما تحریک انصاف اعظم سواتی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر سینئر سول جج محمد شبیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزم کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

 اُنہوں نے استدعا کی کہ ایف آئی اے نے مزید 3 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ہے۔ اعظم سواتی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جائے۔  ابھی تک یہی استدعا ہے کہ ٹویٹ برآمد کرنی ہے۔ چالیس آرٹیکلز ایف آئی اے برآمد کر چکی ہے، میں کچھ نہیں کہہ سکتا ڈاکٹر بھی رپورٹ نہیں دینگے۔

 سرکاری وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ ابھی تک اعظم سواتی نے ٹویٹر اکاؤنٹ سرنڈر نہیں کیا۔  عدالت نے ایف آئی اے کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر کے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ 

مصنف کے بارے میں