عمران خان "ایبسلوٹلی فراڈ" ہیں ،پی ٹی آئی ون مین پارٹی ہے، امیدوار کوئی نہیں: مریم اورنگزیب 

عمران خان
سورس: File

اسلام آباد: وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کا نتیجہ فارن فنڈڈ فتنے کے الیکشن کمیشن اور اداروں کی جانبداری کے بیانیے کی موت ہے، عمران خان پارلیمنٹ میں اپنی 2 سیٹیں کم ہونے پر جشن منانے کا ڈھونگ کر رہے ہیں؟ 

وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس پارلیمان میں  172 کا میجک نمبر موجود نہیں۔ پی ٹی آئی کی 8 میں سے 2 مزید سیٹیں ہار کر عمران خان پارلیمنٹ اور حکومت کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے۔سڑکوں پر یلغاراور وفاقی دارالحکومت پر حملہ کرکے حکومت نہیں گرائی جاسکتی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ  حکومت بدلنے کے لئے 172 ارکان کی اکثریت ثابت کرنا ہوگی۔ 6 سیٹیں جیت کر آپ کو اسلام آباد پر یلغار کا لائسنس نہیں مل جاتا۔ عمران خان نے 8 سیٹوں پر الیکشن لڑ کر پی ٹی آئی کی 8 سیٹیں کم کر دیں۔

 حکومت کی تبدیلی کا طریقہ اسلام آباد پر جتھوں کے ذریعے یلغار کرنا نہیں ہے۔ 'ایبسولوٹلی فراڈ' کیا آج بھی پریس کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر سے استعفی مانگے گا ؟ 'فارن ایجنٹ' کیا آج بھی نیوٹرلز کے خلاف تقریر کرے گا ؟ توشہ خانہ کا چور کیا آج بھی 'مسٹر ایکس' اور 'مسٹر وائے' کا نام لے گا؟ 

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ کیا آج بھی چیف الیکشن کمشنر کو گالی، دھمکی اور الزامات کا نشانہ بنائے گا؟ پی ٹی آئی 'ون مین پارٹی' بن چکی ہے جس کے پاس کوئی امیدوار نہیں۔ 

مصنف کے بارے میں