"اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں ، ابھی تیاری مکمل نہیں، جلد لانگ مارچ کی کال دوں گا"

سورس: File

اسلام آباد : سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے بیک ڈور مذاکرات چل رہے ہیں۔ نواز شریف ، آصف زرداری یا اسٹیبلشمنٹ کا مخالف نہیں ہوں ۔ مجھے ڈر ہے کہ یہ لوگ ایٹمی اثاثے بیچ دیں  گے۔ 

عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ لانگ مارچ کی ابھی پوری تیاری نہیں ہوئی جیسے ہی پوری تیاری ہوئی اسی ماہ الیکشن کی کال دے دوں گا۔ موجودہ حکومت نے تو الیکشن کی تاریخ کااعلان نہیں کرنا۔ 

عمران خان نے کہا کہ 25 مئی کو کارکنوں کو اسلام آباد رکنے کا کہتا تو خون خرابہ ہوتا۔ نواز شریف نکلا تو پبلک ساتھ نہیں نکلی تھی مجھے نکالا گیا تو عوام میری کال نہ دینے کے باوجود نکل آئی ۔ 

مصنف کے بارے میں